سعودی شہزادہ طلال کے سیٹلائٹ نیوز چینل العرب کی نشریات کاباضابطہ آغاز

بحرین میں قائم العرب نیوزچینل نے جاپانی مغوی کینجی گوٹوکے قتل سے متعلق خبرسے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔

العرب نیوزدبئی میں2003 میں قائم العربیہ کاحریف چینل بھی ہوگا. فوٹو: فائل

نڈر اور بے باک ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال کے بین العرب سیٹلائٹ نیوزچینل العرب نے اتوار کو باضابطہ نشریات آغاز کردیا۔


بحرین میں قائم العرب نیوزچینل نے جاپانی مغوی کینجی گوٹوکے قتل سے متعلق خبرسے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔ 19 سال قبل قطر کا الجزیرہ چینل خطے کا پہلا علاقائی نیوزچینل بننے کے بعدالعرب عربی زبان میں دوسرا ٹی وی چینل ہے۔ العرب نیوزدبئی میں2003 میں قائم العربیہ کاحریف چینل بھی ہوگا جو سعودی عرب کے مرحوم شاہ فہدکے برادرنسبتی شیخ ولید الابراہیم کی ملکیت ہے۔ شہزادہ ولیدبن طلال کاتعلق سعودی شاہی خاندان سے ہے اور وہ مرحوم شاہ عبداﷲ کے بھتیجے ہیں۔
Load Next Story