ایم کیوایم کا سندھ میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

سندھ بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف آپریشن کیا جائے اور اس کے لیے فوج کی مدد لی جائے، خواجہ اظہارالحسن

غلام قادر تھیبو شہریوں کوجان ومال کا تحفظ اور جرائم کے خاتمے پر توجہ دیں،ترجمان متحدہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے ایمرجنسی نافذ کرے۔


سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی برسوں قبل ہی طالبانائزیشن سے متعلق آگاہ کردیا تھا لیکن افسوس کہ اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے آج صورت حال سب کے سامنے ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن و امان کی انتہائی ابتر ہوگئی ہے۔ اس لئے سندھ میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن پورے سندھ میں کیا جائے اور اس کے لئے صوبائی حکومت کو فوج کی مدد لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story