برازیل میں مقابلہ حسن ہارنے والی حسینہ نے منتخب حسینہ پر حملہ کرڈالا

منتظمین نے پیسے کے بل بوتے پر میرے ساتھ ناانصافی کی اور جسے فاتح قرار یا گیا وہ اس کی اہل نہیں،ہارنے والی حسینہ

دوسرے نمبر پر آنے والی حسینہ نے آپے سے باہر ہوکو مقابلہ جیتنے والی حسینہ کے سر سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک ڈالا،فوٹو؛ فائل

برازیل میں مقابلہ حسن کے دوران منتظمین کو اس وقت عجیب و غریب صورت کا سامنا کرنا پڑا جب دوسرے نمبر پر آنے والی دل شکستہ حسینہ نے غصے میں آکر مقابلہ جیتنے والی حسینہ کے سر سے تاج نوچ کر زمین پر پھینک ڈالا۔

برازیل کے جنوبی شہر مناؤس میں منعقدہ ''مس امیزن'' کے مقابلے کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب دوسرے نمبر پر آنے والی حسینہ آپے سے باہر ہوکو مقابلہ جیتنے والی حسینہ کیرولینا ٹوریڈو کی جانب تیزی سے لپکی اور اس کے سر سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک ڈالا۔ اس کا کہنا تھا کہ منتظمین نے پیسے کے بل بوتے پر اس کے ساتھ ناانصافی کی اور جسے حسینہ منتخب کیا گیا وہ اس قابل نہیں تھی کہ اسے فاتح قرار یا جاتا۔



 

Load Next Story