نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 119 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نیوزی لینڈ کے 369 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر 2 میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
نیپئیر کے مکلین پارک میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 369 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 43.1 اوورز میں 250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 111 رنز جوڑے اور شہزاد 55 رنز بنانے کے بعد نیتھن میکولم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد یونس خان بھی 11 رنز بنانے کے بعد 130 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں، محمد حفیظ 86 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جب کہ کپتان مصباح الحق 45، شاہد آفریدی 11، سرفراز احمد 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور 4 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، گرینٹ ایلیٹ، نیتھن میکولم اور ایڈم ملنے نے 2،2 جب کہ ڈینئل ویٹوری اور ٹرینٹ بولڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو سازگار پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیویز بلے بازوں نے بولروں کی خوب پٹائی کی اور مقرررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے بالتریب 112 اور 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ مارٹن گپٹل نے بھی 76 رنز کی باری کھیل کر رنز کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ شاہد آفریدی، احسان عادل اور احمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ بلاول بھٹی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے اورانہوں نے 10 اوور میں 93 رنز دیئے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کین ولیمسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا
واضح رہے کہ 2 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

[poll id="285"]