سندھ میں نئے مدارس کے قیام سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی شرجیل میمن
قبضہ کی گئی اراضی پر قائم مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر اطلاعات سندھ
FAISALABAD:
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت مدارس کے خلاف نہیں لیکن اب قبضہ کیے گئے پلاٹوں پر بنائے گئے مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور نئے مدرسے کے قیام سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت انتہا پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہی ہے، سندھ کے مختلف ڈویژنز کے لئے اپیکس کمیٹیاں ترتیب دے دی گئیں ہیں۔ دہشت گرد لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے، انہیں ختم کرکے دم لیں گے۔ اس سلسلے میں انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس پر دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دی جارہی ہے جس میں بھرتی کئے جانے والے اہلکاروں کو ایس ایس جی کمانڈوز کے ذریعے جدید ترین تربیت دی جائے گی، اس کے علاوہ فورس میں شامل پولیس اہلکاروں کے وظائف میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جسے سیاست کا شوق ہے وہ پورا کرلے، سندھ میں کسی بھی سیاسی اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔