بلاول بھٹی نے پاکستان کی تاریخ کے بد ترین بولرکا ’’اعزاز‘‘ اپنے نام کرلیا

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بلاول بھٹی نے 10 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لئے 93 رنز دیئے

دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی کھلاڑیوں نے بلاول بھٹی کو تختہ مشق بنا لیا اور ان کی ایسی دھلائی کی کہ وہ اپنا سر پکڑ کر رہ گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی فاسٹ بولر بلاول بھٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 93 رنز دے کر کسی بھی پاکستانی بولر کی خراب ترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی کھلاڑیوں نے بلاول بھٹی کو تختہ مشق بنا لیا اور ان کی ایسی دھلائی کی کہ وہ اپنا سر پکڑ کر رہ گئے، میچ میں اپنے 10 اوورز کے دوران بلاول بھٹی اعصابی دباؤ کا شکار دکھائے دیئے اور انہیں کسی صورت سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیسے رنز سے بچائیں اور یوں انہیں 93 رنز برداشت کرنے پڑے جب کہ وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرپائے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں خراب ترین بولنگ کا ریکارڈ فاسٹ بولر وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے سال 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 93 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


 

Load Next Story