پشاور میں مدرسے کی چھت گرنے سے 5 طالب علم جاں بحق
پشتخرہ روڈ پر مدرسے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں5 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے 15 طالبعلموں کو نکال لیا جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشتخرہ میں واقع گھر میں قائم مدرسے کی چھت اس وقت زمین پر آگری جب 30 سے 40 کے قریب بچے دینی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ متاثرہ گھر کے وسط میں ایک کنواں نما گٹر بھی تھا جس پر سلیپ رکھ کر ان پر چارپائیاں بچھا کر بچوں کو تعلیم دی جارہی تھی۔ چھت گرنے کے باعث کنویں پر رکھیں سلیپیں ٹوٹ گئیں اور متعدد بچے کنویں میں جاگرے۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے تلے دبے 5 زخمی بچوں کو نکال لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کنویں سے 10 بچوں کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے اور مزید بچوں کی کنویں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔