فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں 8 افراد گرفتار
گرفتار کیے جانے والے افراد پر جنگجو تنظیم داعش کے لیے کام کرنے کا الزام ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ
KARACHI:
فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس میں اور پیرس سمیت ملحقہ شہروں سے داعش کے لیے کام کرنے کے الزام میں مزید 8 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ گیزینوف کا پریس کانفرسن میں کہنا تھا کہ کہ گرفتار ہونے والے افراد کا چارلی ہیبڈو پر حملوں سے تعلق نہیں تاہم یہ لوگ مبینہ طور پر داعش کے لیے کی جانے والی بھرتیوں میں ملوث ہیں جس شک کی بنا پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے اس کے علاوہ دہشت گردوں کے خلاف تیزی سے کام کررہے ہیں اور جلد ان کا فرانس کی سرزمین سے خاتمہ کردیں گے۔
حکام کے مطابق فرانس سے اب تک 400 سے زائد افراد داعش کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے کے لیے جا چکے ہیں جبکہ 900 مزید افراد کا بھی ایسے نیٹ ورک سے رابطہ ہے جو داعش کے لی لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی فرانس میں بھی پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی تھیں جن میں 5 مشتبہ افراد کو داعش سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ چارلی ہیبڈو پر حملوں کے بعد سے اب تک 161 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔