بھارت میں اسکول کی صفائی کے دوران ایک کروڑ روپے اور2 کلو سونا برآمد
اسکول کا عملہ ’’صاف بھارت‘‘ مہم کے سلسلے میں صفائی کر رہا تھا کہ اسی دوران انہیں اسٹاف روم کے لاکرزسے سونا اوررقم ملیں
HYDERABAD:
بھارت کے شہر احمد آباد کے اسکول کے لاکرز سے صفائی کے دوران ایک کروڑ روپے اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کے اسکول کا عملہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ''صاف بھارت'' مہم کے سلسلے میں اسکول کی صفائی کر رہا تھا کہ اسی دوران عملے کو اسٹاف روم میں ایسے لاکرز ملے جو کافی عرصے سے استعمال نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی ان کی چابیاں اسکول انتظامیہ کے پاس تھیں، لاکرز کو چابیاں موجود نہ ہونے کے باعث جب توڑا گیا تو غیر متوقع طور پر ایک سے ایک کروڑ روپے اور دوسرے سے 2 کلو گرام وزن کی سونے کی ٹکیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سونے کی مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے جب کہ عملے کے اراکین اور اساتذہ سے تفتیش کے دوران اب تک اس شخص سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا جس نے ان لاکرز میں رقم اور سونا رکھا تھا۔