پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
بڑے شہروں سے عمرے کے کرائے میں 8 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے، ترجمان پی آئی اے
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عمرے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد پی آئی اے کی جانب سے بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عمرہ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت کرایوں میں 8 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بڑے شہروں سے جدہ کے لیے 8 ہزار روپے تک کرائے میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد کراچی سے جدہ کا ٹکٹ 60 ہزار جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے عمرے کے ٹکٹ پر 65 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی جانب سے گزشتہ چند ماہ قبل بھی اندرون و بیرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت اندرون ملک پروازوں کے کرائے 2 جبکہ بیرون ملک کے لیے 10 ہزار روپے تک کمی کی گئی تھی۔