چاند نے ٹائی ٹینک ڈبونے میں اہم کردار ادا کیا جدید تحقیق

1912ء میں چاند زمین کے بہت قریب تھا جس کی وجہ سے سمندروں میں ضرورت سے زیادہ ہل چل تھی۔

چاند کی وجہ سے ایک برفانی تودہ ان سمندری راستوں پر پہنچا جہاں سے ٹائی ٹینک نے گزرنا تھا۔ فوٹو: فائل

MIRPUR (AJK):
ٹائی ٹینک کو ڈوبے 100سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے لیکن آج بھی ماہرین اس کے ڈوبنے کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں۔


ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چاند نے ٹائی ٹینک کو ڈبونے میں اہم کردار ادا کیا۔امریکا کی ٹیکساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے حقیق کی اور یہ بات سامنے آئی کہ 1912ء میں چاند زمین کے بہت قریب تھا جس کی وجہ سے سمندروں میں ضرورت سے زیادہ ہل چل تھی۔ 4جنوری 1912ء کو ایسا ہوا تھا کہ چاند اس حالت میں تھا۔ جس کی وجہ گرین لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے قریب برفانی تودے ٹوٹے۔ ان میں سے ایک برفانی تودہ ان سمندری راستوں پر پہنچا جہاں سے ٹائی ٹینک نے گزرنا تھا۔ چونکہ یہ عمل چاند کی وجہ سے تیز ہوا تھا لہذا یہ تودہ اپنے مقررہ وقت سے قبل مذکورہ جگہ پر پہنچا تھا اور بد قسمتی سے ٹائی ٹینک اس جگہ سے گزرا اور اپنی اسپیڈ کی وجہ سے اس کا نشانہ بن گیا۔
Load Next Story