بےنظیر قتل کیس میں 5 گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس پانچوں گواہاں کو جلد از جلد گرفتار کرکے پیش کرے، عدالت کا حکم

ے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بےنظیر قتل کیس میں 5 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران گواہوں کے بیانات قلم بند کئے گئے تاہم کئی مرتبہ طلب کئے جانے کے باوجود 5 گواہوں اشفاق انور، جاوید اقبال، عبدالرزاق میرانی، خالد جمیل اور نثارجدون کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے پانچوں افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت 7 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
Load Next Story