بنوں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ایک زخمی

فورسز نے زخمی دہشت گرد کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے

سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا فوٹو: فائل

لاہور:
جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 شدت پسند ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فورسز نے زخمی دہشت گرد کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

واقعے کےبعد سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ گرد و نواح میں بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Load Next Story