حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کررہی ہے شہبازشریف

قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں پنجاب حکومت کا 100میگاواٹ بجلی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے, وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے روایتی کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے بھی کوشیں جاری ہیں۔


لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی سیکریٹری پٹرولیم، منیجنگ ڈائریکٹرز سوئی ناردرن اور سوئی سدرن سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں توانائی کے مختلف منصوبوں اور ایل این جی پاور پارک کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے، جس کے لئے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے جب کہ قائداعظم سولر پارک بہاول پور میں پنجاب حکومت کا 100میگاواٹ بجلی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
Load Next Story