کراچی میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں ازبک دہشت گرد سمیت 4 ملزمان ہلاک
اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جب کہ گلشن اقبال میں 2 ڈاکو مارے گئے
LONDON:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں اربک دہشت گرد سمیت 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں عبیدالرحمان نامی ملزم ہلاک ہو گیا۔ گلشن اقبال میں بھی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
سہراب گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رینجرز کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ازبک دہشت گرد عزیر افغانی کے نام سے ہوئی۔