وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات
وزیراعظم نواز شریف سے سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سربراہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔