کرکٹ ورلڈ کپ صرف 9 روز میں 7 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

آئندہ چند روز میں ٹکٹوں کی فروخت 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر جائے گی، آئی سی سی

آئندہ چند روز میں ٹکٹوں کی فروخت 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر جائے گی، آئی سی سی۔ فوٹو:فائل

لاہور:

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ 2015 کے لئے صرف 9 روز کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوگئیں اور ٹکٹوں کی فروخت کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔



آئی سی سی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے کرکٹ میلے کے لئے شائقین کی جانب سے ٹکٹوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین آن لائن بھی اپنی سیٹوں کی بکنگ کرا رہے ہیں جبکہ 9 روز کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت کئے جاچکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر جائے گی۔


دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015 کرکٹ تاریخ کا سب سے منفرد ایونٹ ہوگا جسے کامیاب بنانے کے لئے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 23 سال بعد ایک مرتبہ پھر مشترکہ طورپرورلڈ کپ کی میزبانی کررہے ہیں اورشائقین دنیا بھرکے بہترین کرکٹ گراؤنڈزمیں اپنے ستاروں کوایکشن میں دیکھیں گے۔
Load Next Story