دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے پرویزمشرف

پاک فوج ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف

قیام امن کے لیے تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، سابق صدر، فوٹو:فائل

HERNDON, VA, US:
سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے لیکن ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردی ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
Load Next Story