گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری
صوبے میں آرمی ایکٹ کا اطلاق کردیا گیا جس کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا
گلگت بلتستان میں آرمی ایکٹ کا اطلاق کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے صوبے میں آرمی ایکٹ 1925 کا اطلاق کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبے میں فوجی عدالتیں قائم کی جائیں گی اور دہشت گردی سےمتعلق تمام مقدمات ان عدالتوں میں سنے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سانحۃ پشاور کےبعد وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفنرس میں فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری پارلیمنٹ نے دی۔