ڈراموں کے اسکرپٹ لکھ کر آمدنی اسپتال کو دونگی میرا
5 ڈراموں کے اسکرپٹ پرکام شروع کررکھا ہے جو منفرد موضوعات پربنائے جائیں گے، اداکارہ
لاہور:
فلم اسٹارمیرا نے بطور رائٹر اسکرپٹ لکھ کرملنے والی آمدنی اسپتال کودینے کا فیصلہ کرلیا۔ انھوں نے اس سلسلہ میں جہاں کراچی میں معروف ڈائریکٹروں سے ملاقات کی ہے، وہیں نجی چینل کے منتظمین سے بھی معاملات طے کرنا شروع کردیے ہیں۔
میرا نے '' ایکسپریس''کوبتایا کہ اسپتال کی فنڈریزنگ کے لیے میں نے ایک پلان تیارکیا تھا جس کے مطابق میں بطوررائٹرڈراموں کے اسکرپٹ پرکام شروع کیا تھا۔ میں نے 5 ڈراموں کے اسکرپٹ پرکام شروع کررکھا ہے جو منفرد موضوعات پربنائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں مجھے معروف پروڈکشن ہائوسز کی طرف سے'' گرین سگنل'' مل چکا ہے اور اب تیزی سے اپنے اسکرپٹ پرکام کررہی ہوں۔ انھوں نے بتایاکہ میں نے اپنے ڈراموں میں حقیقی کہانیوںکوموضوع بنایا ہے ، یہ خاصا مشکل کام ہے لیکن میں اپنے تجربے اورکچھ قریبی دوستوں کی مدد سے اس پروجیکٹ پربڑی محنت کے ساتھ کام کررہی ہوں۔