ماضی کے گلوکاروں کو اہمیت نہیں دی جارہی سلیم شہزاد

ماضی میں فلمی گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے، گلوکار

صرف اچھی کہانیوں سے اچھی فلم نہیں بنتی اس میں دلکش اور عمدہ موسیقی اور نغمات بھی بہت ضروری ہوتے ہیں، سلیم شہزاد۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے نامور گلوکار سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ ملک میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر کامیابی کے سفر پر گامزن ہو چکی ہے لیکن موسیفی کے شعبے کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔


نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے مشہور گلوکار کا کہنا تھا کہ اب جب کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر کامیابی سے اپنا سفر شروع کرچکی ہے لیکن اب تک موسیقی کے سب سے اہم شعبہ کو اہمیت نہیں دی جارہی' صرف اچھی کہانیوں سے اچھی فلم نہیں بنتی اس میں دلکش اور عمدہ موسیقی اور نغمات بھی بہت ضروری ہوتے ہیں۔

سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلمی گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اگر ان گلوکاروں کو مواقع دیے جائیں تو پاکستانی فلموں کی کامیابی کے اس سفر میں وہ بھی ان کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں، ٹی وی چینلز بھی ماضی کے گلوکاروں کو نظر انداز نہ کریں، ہماری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
Load Next Story