ورلڈکپآفریدی بدترین ناکامی کا شکار 30 رنز اور4 وکٹیں
16برس قبل جس دن تیزترین سنچری بناکرنام کمایااسی تاریخ کوکیریئر کا سورج غروب
ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ 16 برس قبل جس دن تیز ترین سنچری بنا کر انھوں نے نام کمایا تھا اسی تاریخ کو ان کے کیریئر کا سورج افسوسناک انداز میں غروب ہو گیا، آفریدی 6 میچز میں 6 کی ہی اوسط سے صرف 30 رنز بنا سکے،2 بار انھوں نے پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوائی، بولنگ میں بھی ان کے ہاتھ 42.75 کی بھاری اوسط سے محض4 وکٹیں ہی آئیں،شائقین کو ان سے بیحد توقعات وابستہ تھیں تاہم وہ ان پرپورا نہ اتر سکے، اب ان سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ کیا جانے لگا اور ممکن ہے وطن واپسی پر وہ خود ہی کوئی اعلان کر دیں۔
میگا ایونٹ میں عمران نذیر بھی بُری طرح فلاپ رہے، انھوں نے6 میچز بھی صرف 153 رنز بنائے، اس میں بنگلہ دیش کیخلاف 72 کی اننگز بھی شامل ہے، شعیب ملک بھی سلیکشن کو درست نہ کرسکے، انھوں نے 6 میچز میں صرف 59 رنز بنائے،اتنے ہی میچز میں کامران اکمل64 رنز تک محدود رہے، ان تمام پلیئرز کا کیریئر بھی تقریباً ختم نظر آتا ہے،ایونٹ میں سب سے زیادہ 164 رنز کپتان محمد حفیظ نے اسکور کیے۔ بولنگ میں عمر گل نے سخت مایوس کیا اور 6 میچز میں3 کھلاڑیوں کو ہی آئوٹ کر سکے، سعید اجمل نے سب سے زیادہ 9 وکٹیں حاصل کیں۔