زیریں سندھ میں الطاف حسین کا خطاب بڑی ٹی وی اسکرین پر سنا گیا

الطاف حسین کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب پروجیکٹر اسکرین کی مدد سے براہ راست دکھائے جانیکا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

قائد تحریک الطاف حسین کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب پروجیکٹر اسکرین کی مدد سے براہ راست دکھائے جانیکا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک الطاف حسین کا دُہری شہریت سے متعلق کراچی میں اجلاس سے خطاب دیکھنے اور سننے کیلیے زونل آفس متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد پر بڑی ٹی وی اسکرین کا انتظام کیاگیا۔


خطاب سننے کیلیے زونل آفس پر متحدہ کی سندھ تنظیمی کمیٹی کی اراکین رعنا صدیقی، عائشہ آفتاب، فرزانہ ظفر، نوید شمسی، ذوالفقار علی خانزادہ ،ایم پی اے سید وسیم حسین، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلا و دیگر موجود تھے۔ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دہری شہریت کے حوالے سے الطاف حسین کے خطاب کو سراہا۔ ٹنڈو الہیار زونل آفس میں بھی قائد تحریک الطاف حسین کا جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب پروجیکٹر اسکرین کی مدد سے براہ راست دکھائے جانیکا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ زونل انچارج سید محمد علی شاہ و دیگر ذمے داران کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
Load Next Story