لاہورہائیکورٹ میں محمدآصف محمدعامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست دائر

تینوں کھلاڑیوں نے کرپشن کرکے اثاثے بنائے اور وہ اس کا اعتراف جرم بھی کرچکے ہیں، درخواست گزار کا موقف

محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کو2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر قید اور پابندی کی سزا دی گئی تھی فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
ہائی کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔


لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ نے کرپشن کرکے اثاثے بنائے، تینوں کرکٹرزاعتراف جرم کرچکےہیں اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کے اثاثے ضبط کرکے نیب کو کیس بھجوایاجائے۔

واضح رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کرنے پر محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ کو قید اور پابندی کی سزا دی گئی تھی۔
Load Next Story