مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یکہ غنڈ منتقل کردی گئیں. فوٹو: فائل

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم لاشوں کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے، جنہوں نے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال یکہ غنڈ منتقل کردی ہیں۔
Load Next Story