آئی سی سی نے سعید اجمل کا بولنگ ایکشن قانونی قرار دے دیا
سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکتے ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اعلامیہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےجادوگر اسپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن قانونی قرار دے دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت کے شہر چنئی میں بائیو میکینک ٹیسٹ کی رپورٹ کے تحت ان کے بازو کا خم اور بولنگ ایکشن قانون کے مطابق ہے اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے بولر سہاگ غازی کا بولنگ ایکشن بھی درست قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اپنے بالنگ ایکشن کی درستگی کے لئے انہوں نے بہت محنت کی اور اللہ تعالٰی نے انہیں اس کا اجر دیا۔ انہوں نے 10 سے 12 ایکشن تبدیل کرکے نیا بالنگ ایکشن بنایا، وہ پی سی بی کے حکام کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے ان پر بہت محنت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے تیار نہیں لیکن اگر سلیکٹرز بھیجیں گے تو وہ میگا ایونٹ میں میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور وہ اپنا پہلا بائیو میکینک ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔