عراق میں 2 خودکش حملوں میں 23 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی
پہلے خودکش حملے میں جدیدا قصبے کے ہوٹل اور دوسرے میں شرقا قصبے کی مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا
عراق کے دارالحکومت میں 2 خودکش حملوں میں 23 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے تاہم حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا خودکش حملہ بغداد کے قصبے جدیدا میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے ہوٹل کو نشانہ بنایا جس میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ دوسرا خودکش حملہ شمالی بغداد کے قصبے شرقا کی مقامی مارکیٹ میں کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق خودکش حملے عراقی وزیر اعظم کے بغداد سے کئی سال سے رات میں لگائے جانے والے کرفیو ختم کرنے کے احکامات کے بعد امن و امان کی صورتحال کو ابتر رکھنے کی سازش کے طور پر کئے گئے جن کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جب کہ حملوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔