ایم کیوایم سندھ حکومت میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی ہے رحمان ملک
الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی بات چیت نے ماضی کی تلخیاں بھلا دی ہیں، رہنما پیپلزپارٹی
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ سندھ حکومت میں شمولیت پر اصولی طور پر رضا مند ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گی جس کے لیے تقریباً تمام معاملات طے پاگئے ہیں جب کہ ایم کیوایم کی جانب سے بھی صوبائی حکومت میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں جو ایم کیوایم کا حق بنتا ہے وہ انہیں ملے گا جب کہ سینیٹ میں بھی دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوگا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی بات چیت نے ماضی کی تلخیاں بھلا دی ہیں جس کے بعد شریک چیرمین کی ہدایت پر الطاف حسین سے ملاقات کے لیے لندن جارہا ہوں۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما بابر غوری کا کہنا تھا کہ کافی عرصےبعد ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان پہلارابطہ ہوا ہے تاہم مزیدبات چیت بھی ہوگی، گزشتہ رات ہونے والی گفتگو میں الطاف حسین نے آصف زرداری کوایم کیوایم کودیوارسے لگانےکی سازش سےآگاہ کیا، اگر پیپلزپارٹی اچھی نیت کےساتھ آئی تومعاملات طے پاجائیں گے اور ایم کیوایم کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سندھ کےعوام کی بہتری اورشہری آبادی کےحقوق کے لیے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپنی ٹیم کوایم کیوایم سےبات چیت کےلیےہدایت کریں گے تاہم پیپلزپارٹی کےساتھ معاملات طےہونے کی کوئی بات ہوئی توہم خودمیڈیا کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات آصف زرداری نے الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں ماضی کی تلخیاں اور بد گمانیاں بھلا کر صوبے میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔