پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی آفریدی سے استعفے کا مطالبہ
شائقین کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ کھیلنا آفریدی کے بس کی بات نہیں، اب اشتہار کی طرح گالف ہی کھیلیں۔
BEIJING:
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی چھا گئی۔
شائقین نے شکست کا ذمے دار کپتان عبدالحفیظ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی وکٹ خود سری لنکا کو تحفے میں دی، جبکہ کئی شائقین نے شاہد آفریدی کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ،شائقین کا کہنا تھا کہ اب کرکٹ کھیلنا آفریدی کے بس کی بات نہیں، اب اشتہار کی طرح گالف ہی کھیلیں۔ اس سے قبل سیمی فائنل میچ کے دوران حیدرآباد میں ہُو کا عالم رہا، اکثر بازار اور دکانیں بند رہیں، سڑکوں سے ٹریفک بھی انتہائی کم رہی۔