ورلڈ کپ کے دوران بدتمیز کرکٹر کو معطلی کا سامناکرنا پڑے گا
چند ماہ سے امپائرز کو یہ واضح پیغام دیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اخلاقی لکیر عبور نہ کرنے دیں،کرکٹ آپریشنز منیجر
ورلڈ کپ کے دوران بدتمیز کرکٹر کو معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اپنے سب سے اہم ایونٹ ورلڈ کپ کو کسی بھی قسم کے تنازع سے بچانے کیلیے کرکٹرز کو تمیز کے دائرے میں رکھنے کی خواہاں ہے، اس سلسلے میں سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، کرکٹ آپریشنز منیجر جیف ایلرڈائس نے کہاکہ گذشتہ چند ماہ سے امپائرز کو یہ واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ کھلاڑی کو اخلاق کی لکیر عبور نہ کرنے دیں، ورلڈ کپ میں بھی امپائرز بدتمیز کرکٹر کی رپورٹ کے سواکچھ مختلف نہیں کریں گے لیکن سزاؤں میں زیادہ سختی کی گئی ہے۔
لیول ون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، اگرچہ ہم کسی پلیئر کو معطل نہیں کرنا چاہتے لیکن کسی بڑے واقعے اور لیول ٹو کی خلاف ورزی کی صورت میں میچ ریفری کے پاس ایسے کرکٹرز کو اگلے مقابلے میں باہر بٹھانے کا اختیار موجود ہوگا۔ ایلرڈائس نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہا کہ 2007 میں موجودہ ڈی آر ایس کو ورلڈ کپ 2015 تک استعمال کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ موجودہ طرز میں اس کا آخری ایونٹ ہے، اس کے بعد اس سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا، 2007 میں جب انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی تب نئے سسٹم کا اطلاق ہوگا، مگر ابھی اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ موجودہ ایونٹ میں ہاٹ اسپاٹ ٹیکنالوجی کی غیرحاضری کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیمروں کی کمی کے باعث کیا گیا کیونکہ ہر وینیوز پر استعمال ممکن نہیں تھا، اس لیے امپائرز کو اب فیصلوں کیلیے سنکو میٹر، ہاک آئی بال ٹریکنگ کی سہولت میسر ہوگی، آفیشلز کو ان امپائرنگ ٹولز کے استعمال کے حوالے سے ٹریننگ دے دی گئی ہے۔