تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول ایدلیا دنیا کے امیر ترین حکمراں قرار
تھائی لینڈکے بادشاہ بھومی بول ایدلیا ویج ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 35 ارب ڈالر لگایا گیا ہے
دنیا کے سب سے مالدار شاہی حکمران تھائی لینڈکے بادشاہ بھومی بول ایدلیا ویج ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 35 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس کے بعد برونائی کے سلطان حسن ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق طویل ترین بادشاہی کرنے والے بھی تھائی لینڈ کے بادشاہ ہیں جو 68 برسوں سے شاہی تخت پر براجمان ہیں، ان کے بعد ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 63 برسوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، معمر ترین شاہی حکمرانوں میں فی الوقت برطانیہ کی الزبتھ دوئم ہیں، انھیں یہ اعزاز حال ہی میں91 سالہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد حاصل ہوا ہے۔