گوادر بندرگاہ پر2281 ایکڑ زمین چین کو دینے کی منظوری
وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں سے 2281ایکڑ زمین کی خریداری مکمل کرلی ہے
وزارت قانون و انصاف نے گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کیلیے چین کو 2281 ایکڑ زمین لیز پر دینے کی اجازت دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے مقامی کسانوں اور زمینداروں سے 2281ایکڑ زمین کی خریداری مکمل کرلی ہے یہ خریداری مقامی ریونیو آفیسر کے ذریعے کی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے 6.69 ارب روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
حکومت یہ زمین چین کو لیز پر دے گی جو اس علاقے میں صنعتیں اور بندرگاہ کو آپریشنلائز کرنے کیلیے انفرااسٹرکچر کی تعمیر کرے گا چین اپنی کمپنیوں و دیگر ملکوں کی کمپنیوں کو گوادر بندرگاہ پر بھاری سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا جس سے اس علاقے میں بھاری صنعتیں قائم ہوں گے تاہم یہ اہم معاملہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے پاس موجود بھی ہے جو اس اہم معاملے پر غور کر رہی ہے۔