بھارت کا پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر بلٹ پروف شیشے کی دیوار بنانے کا فیصلہ

بلٹ پروف شیشیے کی دیوار اٹاری، حسینی والا اور صدیقی بارڈر میں لگائی جائیں گی۔

بی ایس ایف نے اٹاری کے زمینی بارڈر کے دروازوں کے سامنے رولنگ بلٹ پروف اسکرینز نصب کی ہیں فوٹو فائل

QUETTA:
بھارت نے سرحد پر اٹاری، حسینی والا اور صدیقی پر بلٹ پروف شیشے کی دیوارنصب کرنیکا فیصلہ کرلیا۔


بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہر روز10سے15ہزار شائقین سرحد پر آتے ہیں، اتوارکوبھارتی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف )نے بین الاقومی سرحد پر اٹاری ،حسینی والا اور صدیقی پر بلٹ پروف شیشے کی دیوارنصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تقسیم کے بعد پہلی مرتبہ بی ایس ایف نے اٹاری کے زمینی بارڈر کے دروازوں کے سامنے رولنگ بلٹ پروف اسکرینز نصب کی ہیں تاکہ سرحد پار سے کسی بھی براہ راست حملے کی صورت میں شائقین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشے کی دیواروں کو حسینی والا ، فیروزپوراور صدیقی بین الاقومی سرحدی چوکیوں پر نصب کیا جائیگا۔
Load Next Story