جنید اور حفیظ کے بعد سہیل خان بھی انجری کا شکار

ڈاکٹرز نے سہیل خان کو 2دن آرام کی ہدایت کی ہے، میڈیا منیجر پی سی بی

سہیل خان کی پنڈلی میں سوجن ہے ۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ سے قبل بنگلا دیش کے خلاف وارم میچ کے دوران فاسٹ بولر سہیل خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک میں بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں ابھی 15 اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ بولنگ کے دوران سہیل خان کے پیر میں تکلیف ہوگئی، جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر آگئے۔ جہاں قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے ان کا علاج شروع کردیا۔


پی سی بی کے میڈیا منیجر آغا اکبر کا کہنا ہے کہ سہیل خان کی پنڈلی پر سوجن ہے جسے دورکرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹرز نے سہیل خان کو 2دن آرام کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید خان اور محمد حفیظ بھی انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

 

Load Next Story