ترکی میں بیوی نے غیرفطری فعل پر مجبور کرنے والے شوہر کو قتل کرڈالا
شوہرنےخوشگوار زندگی گزارنے کا وعدہ کیا تھا تاہم 20 اچھے دن گزرنے کے بعد اس نے مجھ پر تشدد شروع کردیا، زیرحراست بیوی
ترکی میں بیوی نے غیرفطری انداز میں حق زوجیت کے لئے مجبور کرنے پر طیش میں آکر شوہرکا گلاکاٹ کر ہلاک کرڈالا۔
ترک اخبار کے مطابق وسطی اسپارٹرا کےعلاقے کی رہائشی خاتون گونل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے ایک خوشگوار زندگی گزارنے کا وعدہ کیا تھا تاہم 20 اچھے دن گزرنے کے بعد شوہر نے اس پر تشدد شروع کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میرا شوہر رات بھر فحش فلمیں دیکھتا اور پھر مجھے غیرفطری انداز میں حق زوجیت ادا کرنے پر مجبور کرتا جب کہ میرے انکار پر پاگل ہوکر شدید تشدد کا نشانہ بناتا۔
خاتون کا کہنا تھا گزشتہ روز جب شوہر نے میرے انکار پر مارنا شروع کیا تو اس نے اس کےسر پر بھاری چیز ماردی جس پر وہ زخمی ہوکر گر پڑا اور اس دوران فوری طور باورچی خانے سے چھری لاکر اس کی گردن کاٹ ڈالی۔