ایک بازو سے محروم باہمت شخص نے جہاز اُڑانا سیکھ لیا

51سالہ اسٹیون رابنسن حادثےمیں30سال قبل ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے تھے تاہم محرومی نے بھی ان کے حوصلے کو پست نہیں ہونے دیا

200پاؤنڈ کی لاگت سے ذاتی مصنوعی ہاتھ تیار کرڈالا جو ان کی ضرورت کے مطابق تمام فنکشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فوٹو : فائل


ایک بازو سے معذور باہمت شخص نے مصنوعی ہاتھ کے ساتھ پائلٹ کی تربیت حاصل کرکے جہاز اْڑانا سیکھ لیا۔


حوصلہ اور ہمت جواں ہو تو انسان زندگی کی تمام مشکلات اور کٹھنائیوں سے لڑتے ہوئے کچھ بھی کر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ بات برطانوی ویسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے باہمت شخص نے ثابت کردکھائی ہے۔51سالہ اسٹیون رابنسن حادثے کے نتیجے میں30سال قبل ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے تھے تاہم اس محرومی نے بھی ان کے حوصلے کو پست نہیں ہونے دیا۔پائلٹ بننے کے خواہشمند رابنسن نے لائسنس حاصل کرنے کے لیے فلائنگ اسکول میں داخلہ لیا تاہم اْنکا مصنوعی ہاتھ بار بار ان کے راہ کی رکاوٹ بنتا رہا۔رابنسن نے اپنی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے فقط200پاؤنڈ کی لاگت سے ذاتی مصنوعی ہاتھ تیار کرڈالا جو ان کی ضرورت کے مطابق تمام فنکشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Load Next Story