سندھ حکومت نے دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنےکی منظوری دیدی
دہشت گردی کے 64 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، آئی جی سندھ کی بریفنگ
سندھ حکومت نے دہشت گردی کے زمرے میں آنے والے 64 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اہم صوبائی وزرا اور آئی جی سندھ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی،اس موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے قومی ایکشن پلان پر عملدآمد سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے زمرے میں آنے والے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے دہشت گردی کے 64 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دی جب کہ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو شکارپور بم دھماکے کے ذمہ داروں کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔