ڈرونزکی مخالفتروسی موقف پاکستان کیلیے اہمیت کاحامل

سرگئی لاروف کادورہ ٹھوس نتائج کاحامل نہ رہا،عالمی منظرنامے میں انتہائی اہمیت تھی

روسی وزیرخارجہ کے آنے سے پوتن کا دورہ ملتوی ہونے پر پائی جانیوالی بے چینی ختم ہوئی

روس کے وزیر خارجہ سرگئی وکٹروچ لاروف کا دورہ پاکستان اگرچہ ٹھوس نتائج کے حساب سے بہت کامیاب نہ رہا ہو لیکن اس کے عالمی سیاسی منظر نامہ میں بہت زیادہ اہمیت تھی۔


روس کے وزیرخارجہ کا یہ دورہ شارٹ نوٹس پر طے کیا گیا تھا تاکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ پاکستان کے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کے سفارتی وسیاسی حلقوں میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کیا جاسکے۔ پاکستان اور روس کے تعلقات گزشتہ چند سالوں سے بڑی تیزی سے بہتر ہوئے ہیں۔ روس کے وزیرخارجہ کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈرون حملوں پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت اور ان حملوں کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کے منافی قرار دینے کے بیان کے بڑے دورس نتائج برآمد ہونگے۔

روس سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے علاوہ عالمی سطح پر ایک لیڈنگ پلیئر ہے، اس کی حمایت یقیناً پاکستان کیلیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازع پر واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتنی صلاحیت موجود ہے کہ یہ تنازع دوطرفہ طور پر حل کریں۔
Load Next Story