زمبابوے نے وارم اپ میچ میں مضبوط سری لنکن ٹیم کو باآسانی شکست دیدی

سری لنکا کے 279 رنز کے جواب میں زمبابوے نے ماساکدزا کی سنچری کی بدولت ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے نووان کلسیکارا، سورانگا لکمل اور تلکرانے دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو:فائل

ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔



ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں زمبابوے کا مقابلہ گرین شرٹ سے بھی ہونا ہے اور سری لنکا کے خلاف وارم میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ برڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تو پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا سکی جس کے جواب میں زمبابوے نے مساکدزا کی سنچری کی بدولت ہدف باآسانی 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔


زمبابوے کی جانب سے چامو شیبابا 22، سکندر رضا 7 اور نرینڈن ٹیلر63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مساکدزا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 119 گیندوں پر 117 رنز اور سین ولیم 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے نووان کلسیکارا، سورانگا لکمل اور تلکرانے دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story