نیب ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتا اخبارات بھرے ہیں توقیر صادق گورنر ہائوس میں بیٹھا ہے سپریم کورٹ
پنجاب پولیس کے سربراہ کے ساتھ مل کرتوقیرصادق کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب
سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین توقیرصادق کی گرفتاری کیلیے نیب کو 8اکتوبر تک مہلت دے دی ہے اورآبزرویشن دی ہے کہ نیب کوملزم کے بارے میںمعلوم ہے کہ وہ کہاں چھپاہواہے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب فوزی ظفر نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے سربراہ کے ساتھ مل کرتوقیرصادق کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے سماعت کی ،جسٹس جوادایس خواجہ نے کہاکہ اخبارات بھرے ہوئے ہیںکہ وہ اس وقت کہاں ہے لیکن نیب اس پرہاتھ نہیںڈالناچاہتا۔فاضل جج نے کہاجن لوگوں نے ملک لوٹا نیب ان کامعاون ہے، غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹ مارکی نظرہورہی ہے ۔
فاضل جج نے کہاکہ واقعاتی شواہدبہت مضبوط ہیںاور نیب کو پتہ ہے کہ توقیر صادق کہاں ہے،فاضل جج نے کہاکچھ خبروںکے مطابق وہ گورنرہائوس میںبیٹھا ہے لیکن عدالت خبروں پرنہیں جاتی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر8اکتوبر تک توقیرصادق گرفتارنہیں ہوئے تواس مقدمے کی سماعت 15اکتوبر کوکی جائے گی۔