اے آر رحمان نے دیپکا کی آواز کو قبولیت کی سند دیدی

’’تماشا ‘‘ میں پہلی مرتبہ دیپکا اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، فلم اگلے سال ریلیز ہوگی

’’تماشا ‘‘ میں پہلی مرتبہ دیپکا اپنی آواز کا جادو جگائیں گی، فلم اگلے سال ریلیز ہوگی ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD:
بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے اپنی فلموں میں گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا جیسے عالیہ بھٹ، سلمان خان اور شردھا کپور، اور اب ان میں دیپکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہونے والا ہے جو اپنی زیر تکمیل فلم ''تماشا '' میں ایک گانے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کریں گی۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی ہدایات معروف ڈائریکٹر امتیاز علی دے رہے ہیں جو اس سے پہلے ہائی وے، راک اسٹار اور جب وی میٹ جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔ اس حوالے سے دپیکا کی موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ تصویر بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ باہمی اشتراک پرستاروں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ثابت ہوگا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اے آر رحمان نے دپیکا کی آواز کو قبولیت کی سند دیدی ہے۔

رنبیر کپور اور دپیکا اس فلم کے مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے۔ یہ رنبیر اور دپیکا کی اکھٹی چوتھی فلم ہے اس سے پہلے یہ دونوں '' بچنا اے حسینو، بمبئے ٹاکیز اور یہ جوانی ہے دیوانی '' میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔ فلم ''تماشا '' کو اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story