یواے ای سے ملزمان کاتبادلہ آئندہ ماہ شروع ہوجائے گا
پیپرورک جاری،ابتدائی طورپر150پاکستانیوں کو یواے ای سے لایاجائے گا،ذرائع
موجودہ حکومت کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملزمان کے تبادلوں کے معاہدہ کے تحت ابتدائی طور پر150پاکستانی ملزمان کویواے ای سے یہاںمنتقل کرنے کے لیے دونوںممالک کی وزارت داخلہ نے پیشرفت شروع کردی۔
آئندہ ماہ ملزمان کے تبادلوں کاعمل باقاعدہ شروع ہوجائے گا،اس مقصدکے لیے پیپرورک پرتیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسوقت پاکستان کے امریکا سمیت ابتک 8ممالک سے ملزمان کے باہمی تبالوںکے معاہدے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملزموں کے تبادلے کامعاہدہ کیا ۔
پاکستان کے امریکا،آسڑیلیا،ایران،مالدیپ،ترکی،مصر،اٹلی اورسعودی عرب کے ساتھ ملزمان کے تبادلوںکے پہلے سے معاہدے ہیں۔ ذرائع نے مزیدبتایاکہ ان معاہدوںکے تحت مذکورہ تمام ممالک میںمختلف جرائم میں گرفتارہونے والے افرادکومتعلقہ شہریت والاملک دوسرے ملک سے حاصل کرسکے گااور اس کے بدلے ملزم حوالے کرنے والاملک بھی دوسرے ملک پریہی استحقاق رکھتاہے۔