عابد آباد میں واٹر ٹینکر نے 3 کمسن بہن بھائیوں کو کچل دیا
پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن
KARACHI:
عابد آباد میں بے قابو واٹر ٹینکر نے دکان توڑتے ہوئے گلی میں کھیلنے والے 3 بچوں کو کچل دیا، پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، عائشہ منزل اور سوک سینٹرکے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر رجسٹریشن نمبر جے ای۔5222 ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور کباڑیے کی دکان توڑتا ہوا گلی میں کھیلنے والے بچوں پر جاچڑھاجس کے نتیجے میں 2 کمسن لڑکے اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئیں جہاں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 7 سالہ محمد عثمان ولد محمد نذیر،5 سالہ عبدالباسط ولد محمد نذیر اور5 سالہ مریم ولد محمد نذیر کے نام سے کر لی گئی تینوں کمسن بچے آپس میں بہن بھائی تھے، والدین کی ان تینوں بچوں کے علاوہ کوئی اولاد نہیں ہے، حادثے میں بچوں کی ہلاکت کے بعد والد محمد نذیرشدت غم سے بے ہوش ہوگیا تھا، جاں بحق کمسن عبدالباسط اور مریم جڑواں بہن بھائی تھے۔
اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق جاں بحق بچے مکان نمبر 815 بلاک C عابد آباد کے رہائشی تھے اور ان کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا، جاں بحق ہونے والے بچوں کا باپ محمد نذیر گھر کے قریب واقع فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے کمسن بچوں کی لاشیں والد محمد نذیر کے حوالے کردی گئیں، حادثے میں کباڑے کی دکان پر موجود 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جنھیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن امتیاز میر جت نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور فقیر زادہ ولد صاحب زادہ کو گرفتار کرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ جس جگہ ٹریفک حادثہ ہوا وہ پہاڑی علاقہ ہے اور واٹر ٹینکر چڑھائی پر چڑھنے کی کوشش کے دوران اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا، واٹر ٹینکر نے تیزی سے پیچھے آتے ہوئے کباڑیے کی دکان توڑتے ہوئے گلی میں کھیلنے والے کمسن بچوں کو کچلا جس سے نتیجے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، عائشہ منزل پر تیر رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد حارث ولد شیرا کو کچل دیا، ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہوگیا، حارث کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متوفی محمد حارث یوسف پلازہ کا رہائشی تھا اور کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ٹریلر نے اسے کچل دیا۔
ٹریفک حادثے کے بعد جوہر آباد اور گلبرگ پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی، اس دوران مشتعل اہل خانہ حارث کی لاش بغیر کسی کارروائی کے لے کر چلے گئے، عزیز بھٹی تھانے کے علاقے سوک سینٹر کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر 22 سالہ محمد راحیل ولد انصار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، متوفی محمد راحیل کورنگی نمبر ایک سیکٹر 48 ایچ کا رہائشی تھا متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متوفی راحیل بے روز گار تھا اور ملازمت کے حصول کے لیے گلشن اقبال آیا تھا جہاں حادثے کا شکار ہوگیا۔