ایکسپونمائشغیرملکی خریداروں کی تعدادایک ہزارسے متجاوز

خریداروں کی ٹیکسٹائل ولیدرمصنوعات،ایگروپراڈکٹس،ہینڈی کرافٹس میں دلچسپی

نمائش کودنیابھرمیں لائیونشرکیاجارہاہے،چینی اورجاپانی کمپنیوں نے بھی اسٹال لگائے ہیں ، فوٹو : ٹی ڈی اے پی

ایکسپو پاکستان نمائش میں شریک غیرملکی خریداروں کی تعداد ایک ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جو پاکستان میں کسی بھی تجارتی ایونٹ میں غیرملکی خریداروں کی ریکارڈ تعداد ہے۔


ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق نمائش میں غیرملکی خریداروں کی شرکت کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ نمائش میں شریک زیادہ تر خریدار پاکستانی ٹیکسٹائل و لیدر مصنوعات، فرنیچر، قالین، ایگروپراڈکٹس، ہینڈی کرافٹس میں دلچسپی لے رہے ہیں نمائش میں چینی اور جاپانی کمپنیوں نے بھی اسٹال لگائے ہیں جاپانی کمپنیاں جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو) کے پلیٹ فارم سے نمائش میں شریک ہیں جن میں سرفہرست آٹوموبائلز، انجنیئرنگ اورکنزیومر پروڈکٹس شامل ہیں۔

اس سال نمائش میں شرکت کرنیوالے اہم جاپانی اداروں میں،ٹویوٹا، ہنڈا، سوزوکی اور ہینو شامل ہیں نمائش کے دوران پاکستانی مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز غیرملکی خریداروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کررہے ہیں۔ نمائش کو جدید ترین ٹیلی کاسٹنگ سروسز کے ذریعے دنیا بھر میں لائیو نشر کیا جارہا ہے یہ نشریات دنیا بھر میں موبائل فونز، ٹیبلیٹ، آئی پیڈز، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز پر نہ صرف دیکھی جاسکتی ہیں بلکہ نمائش کے بارے میں سوالات بھی کیے جاسکتے ہیں اور رائے کا بھی اظہار کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story