پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان میں 55 سرکاری ریڈیو اسٹیشن اور147نجی ایف ایم ریڈیواسٹیشن ہیں
پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
آج بھی ریڈیو ابلاغ کا ایسا ذریعہ ہے جسے کہیں بھی باآسانی سنا جاسکتا ہے، یونیسکو نے ریڈیو کا عالمی دن پہلی بار 2012ء میں منایا، ا س سال یونیسکو نے ریڈیو کے عالمی دن کو نوجوانوں سے منسوب کیا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو اطلاعات کے حصول اور تفریح کا مقبول ذریعہ ہے، ایف ایم کے آنے سے ریڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں سرکاری ریڈیو اسٹیشن55 ہیں جن میں 22 میڈیم ویوو اور34 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ہیں جبکہ 147 نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ملک میں کام کر رہے ہیں جن میں 119 تجارتی، جامعات کے شعبوں کے 30 غیر تجارتی تعلیمی ایف ایم اسٹیشن چل رہے ہیں،عالمی ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق دنیا کی 90 فیصد آبادی کی ریڈیائی لہروں تک رسائی ہے ۔
دنیا میں ڈھائی ارب سے زائد ریڈیو سیٹ موجود ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل فونز پر ریڈیو سننے کی سہولت نے ریڈیو کی سماعت کو ایک نئی جہت دی ہے، ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ریڈیو سننے والے30 فیصد بالغ مرد اور 20 فیصد بالغ خواتین موبائل فون پر ریڈیو سنتے ہیں اور اسی طرح 4 فیصدبالغ مرد اور 3 فیصد بالغ خواتین گاڑیوں میں سفر کے دوران ریڈیو سے محظوظ ہوتے ہیں، ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پرریڈیو پاکستان لاہور نے ایک خصوصی دستاویزی پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس میں 1947 سے لے کر 2015 تک ریڈیو پاکستان کی تاریخ و ترقی کا احاطہ کیا گیا ہے۔