جنرل کیانی نے افتخار چوہدرری پر حملہ کرانے کیلیے خط لکھاپرویز الٰہی

حکومت کے پاس صلاحیت ہے اور نہ ہی ٹیم ، پنجاب میں شہباز شریف نے سارے محکمے جیب میں ڈالے ہوئے ہیں،چوہدری پر ویز الہی

شہباز شریف نے چنیوٹ میں تانبے کو سونا اور پھر سونے کو لوہا بنانے کا مظاہرہ کیا ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود بحران ڈھونڈتی ہے۔


یہ اپنے ہی وزن سے گرے گی، اس کے پاس صلاحیت ہے اور نہ ہی ٹیم ، پنجاب میں شہباز شریف نے سارے محکمے جیب میں ڈالے ہوئے ہیں، چنیوٹ میں انہوں نے تانبے کو سونا اور پھر سونے کو لوہا بنانے کا مظاہرہ کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آئی ایس آئی سربراہ کی حیثیت سے خط لکھا تھا کہ جسٹس افتخار چوہدری کے قافلے پر حملہ کرایا جائے لیکن ہم نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا، ضرورت پڑی تو خط سامنے لے آؤں گا۔

پرویز مشرف اعتراف کرتے ہیں کہ انھوں نے ق لیگ کو پیچھے ڈال کر این آراو کرکے غلطی کی تھی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل نگران حکومت کے دور میں ہوا، ہمارے دور میں جب وہ راولپنڈی جانا چاہتی تھیں تو ہم نے انہیں خودکش حملے کی اطلاع پر نظربند کردیا تھا، ہم نے ہر موقع پر پرویز مشرف کا ساتھ دیا ،جس کی ہمیں سزا بھی بھگتنا پڑی، مسلم لیگ ن نے 2013ء کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی اور اس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا اہم کردار ہے، ہم نے عمران خان کو کہا تھا کہ وہ صرف چار حلقوں کی بات نہ کریں، انھیں کچھ نہیں ملے گا۔
Load Next Story