ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد

میرے موکل کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لہٰذا استدعا ہے درخواست کو خارج کیا جائے،وکیل ذکی الرحمان کے دلائل

جوڈیشنل مجسٹریٹ ن نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کردی فوٹو: فائل

عدالت نے اغوا کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نوید خان نے کی، سماعت کے دوران ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لہٰذا عدالت سے استدعا کے اس درخواست کو خارج کیا جائے جب کہ پراسیکیوٹر نبیل تابش نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اس لئے جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے ملزم کے خلاف مقدمہ خارج نہیں کیا جاسکتا۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ نوید خان نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ذکی الرحمان لکھوی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
Load Next Story