بھارت میں ٹرین حادثے کا شکار 9 افراد ہلاک اور 70 زخمی
حادثہ تامل ناڈو اور کرناٹکا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں ارناکولم جانے والی ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
KARACHI:
بھارتی ریاست تامل ناڈو اور کرناٹکا کے سرحدی علاقے میں بنگلورو مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر ٹرین کو حادثہ تامل ناڈو اور کرناٹکا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا جہاں علی الصبح بنگلورو سے ارناکولم جانے والی ایکسپریس ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ حادثے کے بعد پولیس کی نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ریلوے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں چٹان نما پتھر سے ٹکرانے کے باعث الٹیں تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات کا پتا چل سکے گا۔