ڈرون حملے کامیاب آپریشنزکااثرزائل کرتے ہیں اطہرعباس
امریکا پاکستان کی مشاورت سے ڈرون استعمال کرے توموثرہوسکتے ہیں،خطاب
پاک فوج کے سابق ترجمان میجرجنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاک فوج کے کامیاب آپریشن کااثر زائل کر دیتے ہیںاوریہ حملے کامیاب آپریشن والے علاقوں میں انتظامی امور مکمل بحال کرنے میں مشکلات کا سبب ہیں۔
ایک ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ڈرون حملوںکے اثرات پر سیمینار سے خطاب میں انھوںنے کہاکہ پاک فوج نے سوات، باجوڑاورجنوبی وزیرستان میںکامیاب آپریشنزکیے، ڈرون حملوں کی وجہ سے ان علاقوں میںانتظامی امورمکمل بحال نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈرون کا درست استعمال کیا جانا ضروری ہے۔ امریکا پاکستان سے مشاورت کے بعد ڈرون استعمال کرے تو یہ زیادہ موثر ہوسکتے ہیں۔