بلوچستان میں کہیں بھی آپریشن نہیں ہورہااسلم رئیسانی

صوبے میں احساس محرومی موجودہے جسے دورکرنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے

صوبے میں احساس محرومی موجودہے جسے دورکرنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ فوٹو/ایکسپریس

وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کہیں بھی آپریشن نہیں ہو رہا۔


اس حوالے سے پروپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہالینڈ کے سفیرہوگو گیجس شیلتماسے ملاقات میں انھوں نے کہا بلوچستان میں منتخب جمہوری حکومت قائم ہے، اس میں شبہ نہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی موجود ہے جسے دور کرنے کیلیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف سی کو امن وامان برقرار رکھنے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Load Next Story